Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

ایم کیو ایم اور سنی تحریک کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ، 11 دن بعد پیپلز پارٹی ہمارے دروازے پر ہوگی، مصطفیٰ کمال

Published

on

ایم کیوایم اور پاکستان سنی تحریک میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگئی۔ ایم کیوایم حیدرآباد میں اور پی ایس ٹی کراچی میں ایم۔کیوایم کی حمایت کرے گی، مصطفیٰ کمال نے کہا کہ گیارہ دن بعد پیپلز پارٹی ہمارے دروازے پر کھڑی ہوگی۔

مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی قادری ہاؤس پہنچے، جہاں پاکستان سنی تحریک کی قیادت سے ہوئے خوشگوار ماحول میں مذاکرات ہوئے۔

ملاقات کے بعد سید مصطفیٰ کمال بولے شہر میں نیا کلچر متعارف ہوا ہے۔ پیپلز پارٹی کی کارکردگی اچھی ہوتی تو ہم جیسی جماعتوں کو بند ہو جانا چاہئیے تھا ۔۔پیپلز پارٹی پاکستان کو سندھ بنانا چاہتی ہے۔

مصطفیٰ کمل نے کہا کہ اختلافات کو سیاسی پارٹیاں دشمنی میں تبدیل نہ کریں،جو جماعتیں ایک دوسرے کیخلاف الیکشن لڑ رہی ہیں آج باتیں بھی مل کر رہی ہیں،ساری جماعتیں ملک کی بہتری کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں،ہمارے تعلقات الیکشن سے پہلے بھی تھے بعد میں رہیں گے ۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی کے لوگوں کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ اب لوگوں کا استحصال بند ہوگا،اس ماحول کو بنانے میں ہمارا بھی تھوڑا سا حصہ ہے،ہماری نیک تمنائیں پاکستان سنی تحریک کے ساتھ ہیں۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ہم چاہ رہے ہیں کہ اس شہر کا امن اور روشنیاں واپس آئیں،اب ہمیں کو آگے بڑھنا ہے،یہ محبت بڑھ کر اب حیدرآباد تک پہنچ گئی ہے، ہم حیدرآباد این اے 219 اور 220 پر ایم کیو ایم کی حمایت کریں گے،باقی سیٹوں پر ہماری بات جاری ہے۔

دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے ایم کیوایم اور پی ایس ٹی کے درمیان مستقبل میں بھی اچھے تعلقات برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین