Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

لیاقت باغ میں پیپلز پارٹی کا شو فلاپ، ڈھائی ہزار کرسیاں بھی نہ بھری جا سکیں، بلاول ناراض

Published

on

پیپلز پارٹی کا راولپنڈی لیاقت باغ میں پاور شو کامیاب نہ ہو سکا،ذرائع  کے مطابق بلاول بھٹو زرداری مقام کی قیادت پر برہم ہو گئے۔مقامی قیادت سے کارکنوں کو نہ لانے پر ناراضی کا اظہار کیا۔

مسلم لیگ ن کے فلاپ جلسے کے بعد کی صورتحال سے پی پی صورتحال کا فائدہ اٹھا سکتی تھی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق پی پی کی مقامی قیادت کی عدم دلچسپی کے باعث شو کامیاب بنانے میں ناکام رہی۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ چکوال اور گجر خان سے کارکنان کی آمد کے باوجود کرسیاں نہیں بھری جا سکیں۔بلاول بھٹو زرداری پونے گھنٹے پنڈال میں رہے اور  مختصر خطاب کر کے جلسہ گاہ سے روانہ ہوگئے

لیاقت باغ جلسہ میں تقریبا اڑھائی ہزار کے قریب کرسیاں لگائی گئیں تھیں۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے خطاب کے وقت بھی کرسیاں خالی تھیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین