Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

صوبوں کو بیلٹ پیپرز کی ترسیل شروع، 96 فیصد عملے کی تربیت مکمل

Published

on

We did not say that Tehreek-e-Insaaf is not a registered political party: Member Election Commission

عام انتخابات کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں،ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا  ہے کہ بیلٹ پیپرز کی چاروں صوبوں کو ترسیل شروع کردی گئی۔بیلٹ پیپر کی ترسیل سڑک اور فضائی راستے سےکی جا رہی ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ بیلٹ پیپرز تین سرکاری پریس میں چھاپے جارہے ہیں۔انتخابی نشان کی الاٹمنٹ کے بعد 16 جنوری سے ووٹوں کی چھپائی شروع ہوئی جو 2فروری  تک جاری رہے گی۔

ترجمان نے کہا کہ اج سے عوام الناس 8300 ایس ایم ایس سروس کے ذریعے ووٹ اور پولنگ اسٹیشن کی معلومات حاصل کر سکتے ہیں،الیکشن کمیشن نے نو لاکھ 70 ہزار پولنگ عملے کی تربیت مکمل کر لی، 96 فیصد پولنگ عملے کی تربیت مکمل کرلی گئی۔چھ ہزار پولنگ عملے کی تربیت آئندہ چار روز میں مکمل کر لی جائے گی۔

ترجمان کے مطابق کراچی میں دو سیاسی پارٹیوں کے درمیان جھنڈا لگانے پرفائرنگ اور ضلع صوابی میں پوسٹل بیلٹ چھینے جانے کے واقعات  پرکمیشن نے نوٹس لیا ہے اور کمیشن نے متعلقہ چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ سے رپورٹس طلب کرلی ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین