Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مارچ میں مہنگائی میں کمی متوقع ہے، گورنر سٹیٹ بینک

Published

on

اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ افراط زر کو مدنظر رکھتے ہوئے شرح سود کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، گورنر اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ اس سال افراط زر 23 سے 25 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔جی ڈی پی گروتھ کی شرح 2.3 فیصد تک رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ سخت مانیٹری پالیسی سے مہنگائی کنٹرول کرنے کی کوشش کی جاتی ہے،کائیبور کے ریٹ کافی نیچے آگئے ہیں ، مارچ سے مہنگائی میں کمی متوقع ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بینکس کے ڈیپازٹس میں اصافہ ہورہا ہے، کرنسی سرکولیشن 9 ٹریلین سے کم ہوکر 8.6 ٹریلین ہوگئی ہے، چار سو ارب کی کمی سخت مانیٹری پالیسی کے باعث ہوئی ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ چھ ماہ کے دوران معاشی صورتحال پہلے سے بہتر ہوئی ہے،آئی ایم ایف سے 1.90 ارب ڈالرز آئے ہیں ، بیرونی قرضوں میں بھی کمی واقع ہوئی ہے، اگلے چھ ماہ کے دوران پاکستان نے 5 ارب ڈالرز کی ادائیگی کرنی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین