Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر نواز شریف کو مباحثے کا چیلنج دے دیا

Published

on

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوام کی طرح میں میاں صاحب کی تقریر نہیں سنتا۔ اگر انہیں اپنی اکنامک پالیسی کا پتہ ہے تو سندھ میں آکر ڈبیٹ کرلیں۔

مکتب تشیع علی مسجد راولپنڈی میں سربراہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان علامہ آغا سید حسین مقدسی سے ملاقات میں ان کی جانب سے انتخابات میں حمایت کا اعلان کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ تین نسلوں سے ہم سیاست میں ہیں، بھٹو صاحب نے اپنے منشور پر عمل کیا، بی بی کے منشور پر بھی عمل ہوا، میں سمجھتا ہوں کہ ہمارا آج کا اتحاد لمبا چلے گا۔؎

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہماری پارٹی میں شامل ہونے والوں کیساتھ جو سلوک جاری ہے مجھے امید تھی کہ اس پر نگران حکومت پنجاب اور الیکشن کمیشن ایک نوٹس لیتی۔ ن لیگ کو ڈر کیا ہے آخر وہ پنجاب کے جیالوں کے پیچھے کیوں پڑے ہوئے ہیں۔میں نے تو ان کو مباحثہ کا چیلنج دیا ہے، دنیا بھر میں منشور پر بحث کرتے ہیں، چھوٹے میاں نے کہا کہ سندھ میں دورہ کرائیں تو میں چیلنج قبول کیا اور اب وہ کیوں نہیں مان رہے، پنجاب تو دلیر لوگوں کا ساتھ دیتا ہے، میاں صاحب کو اپنی پالیسی کا علم ہے تو مباحثہ کر لیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ضرورت ہے کہ پاکستان کو ایک کیا جائے اور مل کر جدوجہد ہو، پی پی پی کو پی ڈی ایم سے پہلے نکالا گیا تھا۔ جب تک اتفاق رائے سے فیصلہ ہوئے اچھے تھے۔ہم ایک نیت کے ساتھ اکھٹے ہوئے تھے ۔نیت تھی کہ تمام جماعتیں ایک ہوں گی۔ میں نے خارجہ مسائل حل کئے تھے۔چوتھی بار وزیراعظم بنے والے کو روکنا ہوگا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین