ٹاپ سٹوریز
کچھ قوتیں چین اور ہمارے درمیان غلط فہمی پیدا کرنا چاہتی ہیں، بلاول بھٹو زرداری
سابق وزیر خارجہ اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ کچھ قوتیں ہمارے اور چین کے درمیان غلط فہمی پیدا کرا چاہتی ہیں۔
خضدار میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ اقتصادی بحران سے نمٹنے کے لیے مجھے عوام کا ساتھ چاہئے،ان کی حرکتوں کی وجہ سے سب کچھ مہنگا ہوچکا ، صرف عوام کا خون سستا ہے،میرا وعدہ ہے 17وفاقی وزارتوں کو ختم کرکے ان کی سبسڈی بلوچی عوام پر خرچ کرونگا، میں یہ پیسہ اشرافیہ سے چھین کر عوام پر خرچ کروں گا،میں پاکستانی عوام کے لیے 30لاکھ گھر بناؤں گا،پاکستان میں آج بھی 18 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہورہی ہے، لوڈشیڈنگ اگر ختم کی گئی ہے تو رائیونڈ میں ختم کی گئی ہے،میں عوام کو 300یونٹ بجلی کے فری دونگا، تاکہ ان پر بوجھ کم ہو۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جس طرح قائداعظم نے گولی چلائے بغیر پاکستان کو آزاد کرایا گیا اسی طرح اپنے مسائل حل کریں گے،ہم بندوق کے زور پر مسائل حل نہیں کرنا چاہتے، 8فروری کے بعد نفرت اور تقسیم کی سیاست کو ختم کردوں گا۔
سابق وزیرخارجہ نے کہا کہ کچھ قوتیں ہمارے اور چین کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنا چاہتی ہیں،نوازشریف نے سی پیک کا رخ تبدیل کرکے سی پیک کا پیسہ اورنج ٹرین پر خرچ کر دیا،8فروری کو تیر پر نشان لگا کر جیالوں کی جیت کو یقینی بنایا جائے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی