Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پولنگ سے پہلے 88 امیدوار انتقال کر گئے، حتمی فہرستوں سے پہلے انتقال کرنے والوں کے حلقوں میں الیکشن ملتوی نہیں ہوئے

Published

on

آئندہ عام انتخابات میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے 88 امیدوار پولنگ سے پہلے انتقال کر گئے، حتمی فہرستیں کے اجرا سے قبل انتقال کے سبب 86 حلقوں میں انتخابات ملتوی نہیں کئے گئے۔

انتقال کرجانے والوں میں قومی اسمبلی کے 9 اور صوبائی اسمبلیوں کے 79 امیدوار شامل ہیں۔

قومی اسمبلی اور کے پی صوبائی اسمبلی کے ایک آزاد امیدوار دہشت گردی کے واقعہ میں ہلاک ہوئے۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 8 باجوڑ  اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ 22 سے آزاد امیدوار ریحان زیب خان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔اس کے باعث دونوں حلقوں سے الیکشن ملتوی کردیا گیا۔

خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ کے پی 91کوہاٹ میں انتخابی امیدوار عصمت اللہ 30جنوری کو انتقال کرگئے۔اس حلقہ سے بھی الیکشن ملتوی کردیا گیا۔

قومی اسمبلی کے 8اور صوبائی اسمبلیوں کے 78امیدوار حتمی فہرستیوں کے اجرا سے قبل وفات پاگئے تھے۔حتمی فہرستیں کے اجرا سے قبل انتقال کے سبب 86 حلقوں میں انتخابات ملتوی نہیں کئے گئے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین