Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

مسلم لیگ ن کے ساتھ ممی ڈیڈی والے نہیں، اصلی یوتھ ہے، نواز شریف

Published

on

مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ساتھ ممی ڈیڈی والے نہیں، اصلی پاکستانی یوتھ مسلم لیگ ن کے ساتھ ہے۔

فیصل آباد میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ فیصل آباد کے عوام نے جس پیار اور جذبے کا اظہار کیا، میرے پاس الفاظ نہیں،شہباز شریف نے آپ کو صرف میٹرو بس پر ٹرخادیا ہے،اقتدار میں آئے تو فیصل آباد میں اورنج لائن شروع کریں گے، فیصل آباد کے ہر شہری کے پاس روزگار ہونا چاہئے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ شہباز شریف سے کہتا ہوں، یہاں 5 سال بعد مجھے کوئی بیروزگار نظر نہ آئے،فیصل آباد وہ شہر ہے جس کے دائیں اور بائیں دونوں جانب موٹروے ہے،اب فیصل آباد کے آگے اور پیچھے سے بھی موٹروے گزرے گی،ایک کروڑ نوکری کا دعویٰ کرنے  والے نے کیا کسی کو نوکری دی؟ عوام سے جو بات کرتے ہیں اسے پورا کرنا بھی جانتے ہیں۔

نواز شریف نے کہا کہ فیصل آباد والوں نے چودھری شیر علی کی لاج رکھنی ہے، ممی ڈیڈی والے نہیں اصل پاکستانی یوتھ مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہے، ہم وہ زمانہ واپس لائیں گے جب روٹی 4 روپے، چینی 50 روپے کلو تھی،وہ دھرنے کررہے تھے اور ہم لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کررہے تھے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین