Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

مجھے وزارت عظمیٰ سے نکالنے والے استعفے دے کر گھر جا رہے ہیں، دال میں کچھ کالا ہے، نواز شریف

Published

on

مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ جنہوں نے وزارت عظمیٰ سےمجھے نکالا،آج وہ خود استعفیٰ دے کر گھر جارہے ہیں،دال میں کچھ کالا ہے،چور کی داڑھی میں تنکا ہے،مجھے نکالنے والے چلے گئے،آج میں آپ کے سامنے کھڑا ہوں۔

مری میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف  نے کہا کہ شدید سردی میں عوام یہاں کھڑے ہیں جس پر ان کا شکر گزار ہوں،مجھے خود بھی یہاں بہت سردی لگ رہی ہے،آپ کی محبت میں آیا ہوں،عوام مسلم لیگ (ن) سے بہت محبت کرتے ہیں،مجھے بھی آپ سے محبت ہے،جب  پنجاب کا وزیراعلیٰ بنا تو راولپنڈی سے مری بہترین روڈ بنائی تھی،مری میرا دوسرا گھر ہے،ملک کی پہلی خوبصورت میٹل روڈ راولپنڈی سے مری کی بنی،پاکستان کی سب سے خوبصورت سڑک 1985 میں مری میں بنی،لاہور کے بعد سب سے زیادہ مری میں رہا ہوں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کےدور اقتدارمیں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا،بجلی سستی کی،جب بھی وزیراعظم بنا،عوام کی بہت زیادہ خدمت  کی،مسلم لیگ (ن) کےدوراقتدارمیں اشیائےضروریہ سستی اور وافر مقدار میں موجود تھیں،مسلم لیگ (ن) کےدور اقتدار میں موٹروے بنی،روٹی 4 روپے تھی،مسلم لیگ (ن) کےدور میں گھی 150 روپے اور چینی 50 روپے کلو تھی،سبزیاں 10روپے کلو،ڈالر 104 روپے اور پٹرول 65 روپے لیٹر تھا،آپ لوگ بتائیں نوازشریف کا زمانہ اچھا تھا یا یہ زمانہ اچھا ہے۔

نوازشریف نے کہا کہ ایک شخص کہتا تھا وہ ایک کروڑ نوکریاں دے گا،کیاکسی کونوکری ملی؟ایک شخص نے عوام کو ترقیاتی منصوبے دینے کی بجائے مرغیاں اور انڈے دیئے،ہمارے دور اقتدار میں سونا 50 ہزار تولہ تھا آج 2 لاکھ روپے ہوچکا ہے،جنہوں نے وزارت عظمیٰ سےمجھے نکالا،آج وہ خود استعفیٰ دے کر گھر جارہے ہیں،دال میں کچھ کالا ہے،چور کی داڑھی میں تنکا ہے،مجھے نکالنے والے چلے گئے،آج میں آپ کے سامنے کھڑا ہوں۔

نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہمیشہ کھڑی رہی ہے،اپنے دور اقتدار میں کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کیلئے ہمیشہ آواز بلند کی،جب تک زندہ ہیں مظلوم کشمیریوں کے ساتھ رہیں گے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ مجھے نکال کر اس شخص کو لایا گیا جس نے ہمیشہ یوٹرن کی سیاست کی،اس شخص نے پاکستان کو ترقی سے نکال کر پستی میں دھکیل دیا،وہ کٹے،مرغیاں اور انڈے کہاں گئے،بلین ٹری کا جھوٹ بولا،وہ شخص ملک کی سلامتی سے کھیلا،نوجوانوں کا مستقبل تباہ کیا،اس شخص نے عوام سے کہاتھا 50 لاکھ گھردے گا کیا کسی کو ایک گھر بھی ملا؟وہ شخص کہتا ہے یوتھ صرف میرے ساتھ ہے،آئیں دیکھیں آج پاکستان کی یوتھ میرے ساتھ یہاں کھڑی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین