Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

تھانہ شادمان جلانے کا مقدمہ، یاسمین راشد، اعجاز چوہدری اور محمود الرشید پر فرد جرم عائد، جیل ٹرائل کا حکم

Published

on

نو مئی کو راحت بیکری چوک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے  اور  تھانہ شادمان کونذر آتش کرنے کے مقدمہ میں انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید اور اعجاز چوہدری پر فردم جرم عائد کر دی اور جیل میں ٹرائل کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید اور اعجاز چوہدری کو فرد جرم عائد کرنے کیلیے طلب کر رکھا تھا۔ عدالت نے ملزمان کو چالان کی نقول تقسیم کر رکھی ہیں۔

انسداد دہشتگری عدالت کے جج محمد نوید اقبال نے سماعت کی۔

پراسیکیوشن نے  تھانہ شادمان نذر آتش کیس کا چالان جمع کرا رکھا ہے۔چالان میں بغاوت سمیت دیگر سنگین الزامات لگائے گئے ہیں۔

ملزمان کیخلاف تھانہ شادمان میں مقدمہ نمبر 768/23 درج ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین