Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو علیمہ خان کے خلاف کسی بھی کارروائی سے روک دیا

Published

on

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو آئیندہ سماعت تک علیمہ خان کے خلاف کاروائی سے روک دیا،ایف آئی اے سائبر کرائم اور انسداد دہشت گردی ونگ نے علیمہ خان کو الگ الگ نوٹسز جاری کیے تھے۔

علیمہ خان کی ایف آئی اے نوٹسز کے خلاف دو درخواستوں پر سماعت چیف جسٹس عامر فاروق نے کی۔ علیمہ خان کی جانب سے وکیل شیراز رانجھا ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

ایف آئی اے سائبر کرائم اور انسداد دہشت گردی ونگ نے الگ الگ نوٹسز جاری کیے تھے، ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو کسی بھی کارروائی سے روکتے ہوئے کیس کی مزید سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی۔

علیمہ خان نے ایف آئی اے کے نوٹسز کے خلاف دو درخواستیں دائر کرتے ہوئے آج ہی سماعت کی درخواست کی تھی،درخواستوں میں استدعا کی گئی تھی کہ ایف آئی اے سائبر کرائم اور انسداد دہشتگری ونگ کی طرف سے جاری نوٹسز معطل کئے جائیں۔

درخواستوں میں کہا گیا کہ ایف آئی اے سائبر کرائم اور انسداد دہشتگری ونگ کی طرف سے الگ الگ نوٹسز جاری کئے گئے،دو فرروی کو جاری کئے گئے نوٹسز معطل کرکے متعلقہ ریکارڈ طلب کیا جائے،عدالت فریقین کو انکوائری سے متعلق شواہد بھی پیش کرنے کا حکم دے۔

درخواستوں میں کہا گیا کہ بتایا جائے کہ کن الزامات اور شواہد کے تحت نوٹسز جاری کئے گئے تاکہ درخواست گزار کو قانونی دفاع کا حق مل سکے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین