Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

آج قومی و صوبائی اسمبلیوں کے کن حلقوں میں الیکشن نہیں ہو رہے؟

Published

on

آج ملک بھر میں قومی اسمبلی کی کل 266 میں سے 265 جبکہ صوبائی اسمبلیوں کی 593 میں سے 590 نشستوں پر الیکشن ہو رہے ہیں۔

جن چار حلقوں میں الیکشن نہیں ہو رہے ان میں قومی اسمبلی کا ایک اور صوبائی اسمبلی کے تین حلقے شامل ہیں۔ ان حلقوں میں امیدواروں کی اموات کی وجہ سے پولنگ ملتوی کی جا چکی ہے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 8 باجوڑ اور خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 22 باجوڑ سے آزاد حیثیت میں کھڑے ہونے والے پی ٹی آئی کے دیرینہ کارکن ریحان زیب حملہ آوروں فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہوئے تھے۔ ان پر حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔ ان کی ہلاکت کے بعد حلقے میں انتخابات ملتوی کر دیے گئے تھے۔

اس کے علاوہ پی کے 91 کوہاٹ سے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار عصمت اللہ خٹک اچانک وفات پا گئے تھے اور پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 266 رحیم یار خان میں تحریکِ جوانان پاکستان کے امیدوار اسرار حسینکی وفات کی وجہ سے پولنگ ملتوی کر دی گئی تھی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین