Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پولنگ شروع ہوتے ہی پسنی اور تربت میں دھماکے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

Published

on

گوادر کے علاقے پسنی میں عام انتخابات کے لیے پولنگ شروع ہونے سے قبل 2 پولنگ اسٹیشنز کے قریب دھماکے ہوئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کے مطابق بلوچستان کے ضلع گوادر کے علاقے پسنی میں پولنگ شروع ہونے سے قبل 2 پولنگ اسٹیشنز کے قریب دھماکے سنے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پہلا دھماکا پراھگ محلہ وارڈ نمبر 7 میں ہوا، دوسرا دھماکا بنگلہ بازار وارڈ نمبر 1 میں پولنگ اسٹیشن کے قریب ہوا تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

بلوچستان کے شہر تربت میں پولنگ کا آغاز ہوتے ہی مختلف علاقوں میں دھماکوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق تربت میں گوگدان، آپسر، ڈنک سمیت کئی مقامات پر دھماکوں کی آوازیں سنی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکوں کے ذریعے پولنگ اسٹیشنز کو بھی نشانہ بنایا گیا تاہم کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین