Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

سلمان اکرم راجہ ہار گئے، فارم 47 ہمارے پاس آگیا، وکیل الیکشن کمیشن کا عدالت میں بیان

Published

on

لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے حمیات یافتہ امیدوار سلمان اکرم راجہ کی الیکشن نتائج میں تسخیر کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

جسٹس علی باقر نجفی نے ابتدائی سماعت کے بعد ریٹرننگ افسر کی فوری طلبی کا حکم دیا تھا، وقفے کے بعد سماعت ہوئی تو جسٹس علی باقر نجفی نے استفسار کیا کہ کیا آر او عدالت میں آیا ہے؟

وکیل الیکشن کمیشن نے بتایا کہ آر او کا نمبر بند ہے، رابطہ نہیں ہوا،  یہ درخواست قابل سماعت نہیں ہے،قانون کے مطابق پہلے انہیں الیکشن کمیشن میں شکایت درج کرانا چاہئے ،فارم 47 ہمیں موصول ہوگیا ہے،فارم 47 کے نتیجے کے مطابق درخواست گزار ہار گیا ہے۔

سلمان اکرم راجہ کے وکیل نے کہا کہ ہماری ووٹوں کی گنتی کرانے کی استدعا نہیں ہے، ہماری استدعا تمام نتائج جمع کرنے سے متعلق ہے،آر او کا آرڈر چیلنج کیا ہے اس پر فیصلہ چاہتے ہیں۔

عدالت نے کہا کیا نتائج جمع کرتے وقت امیدوار موجودگی ضروری ہے؟ جس پر سلمان  اکرم راجہ نے کہا  قانون کے مطابق امیدوار کا موجود ہونا ضروری ہے،آر او کی موجودگی ضروری نہیں، ہم نے قانونی نقظہ چیلنج کیا ہے،سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق درخواست قابل سماعت ہے، پولنگ ایجنٹ میری بیوی کو دھکے مار کر نکال دیا گیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین