پاکستان
الیکشن کمیشن نے عون چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 128 لاہور سے عون چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈی جی لاء نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے بتایاکہ سلمان اکرم راجہ کی کمیشن میں زیر التوا درخواست کو قانون کے مطابق سن کرفیصلہ کریں گے، عدالت نے ڈی جی لا کی یقین دہانی پرسلمان اکرم راجہ کی درخواست نمٹا دی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق نے استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری کی کامیابی کے خلاف سلمان اکرم راجہ کی درخواست پرسماعت کی۔
ڈی جی لاء الیکشن کمیشن نے عدالت کوآگاہ کیا کہ 12 فروری کا این اے 128 میں عون چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لے رہے ہیں، غلطی الیکشن کمیشن سے ہوئی اس وجہ سے نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔
وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کیا الیکشن کمیشن فارم 49 کوبھی واپس لے رہے ہیں؟۔
عدالت نے ریمارکس دیے یہ باقی معاملات الیکشن کمیشن جاکر واضح کریں، ڈی جی لاء الیکشن کمئشن نے بتایا کہ سلمان اکرم راجہ کی الیکشن کمیشن میں زیرالتواء درخواست کو قانون کے مطابق سن کر فیصلہ کریں گے۔
عدالت نے ڈی جی لاء الیکشن کمیشن کے بیان کے بعد سلمان اکرم راجہ کی درخواست نمٹا دی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ سرکاری نتائج کے مطابق محمد عون ثقلین ایک لاکھ 72 ہزار576 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ٹھہرے جبکہ سلمان اکرم راجہ ایک لاکھ 59 ہزار 24 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پررہے تھے۔
سلمان اکرم راجہ نے انتخابی نتائج چیلنج کیے تھے جس پر سماعت کے بعد عدالت نے الیکشن کمیشن کو این اے 128 کا نتیجہ جاری کرنے سے روکا تھا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی