پاکستان
حکومت کس کو دینی ہے، فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی، وزیراعظم انوار کاکڑ
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ خواہش ہے حکومت سازی کا عمل جلد مکمل ہو،اب تک کے نتائج کے مطابق ایک مخلوط حکومت بنتی نظر آرہی ہے۔
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے ترکی کے نیوز ٹی وی ٹی آر ٹی ورلڈ کے پروگرام دی نیوز میکرز میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ پارلیمنٹ نے فیصلہ کرنا ہے کہ حکومت کس کو دینی ہے،سادہ اکثریت جو بھی ظاہر کرے گا، وہ حکومت بنائےگا۔
نگران وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی بنیادی ذمہ داری عوام کا تحفظ اور سلامتی ہے،ملک کو دہشت گردی کے خطرات کا سامنا ہے،دہشت گردی کی کارروائی روکنے کا مؤثر طریقہ مواصلاتی ذرائع کو منقطع کرنا ہے۔
انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ عوام نے پرامن طریقےسےاپنے ووٹ کا حق استعمال کیا،2صوبوں میں دہشت گردی کے واقعات کے باوجود ووٹ ڈالنے کا تناسب بہت اچھا رہا،غیر معمولی حالات میں بڑی تعداد کا انتخابی عمل میں حصہ لینا جمہوریت کی مضبوطی کاعکاس ہے۔
نگران وزیراعظم نے کہا کہ آئین اور قانون کے مطابق سیاسی جماعتوں میں جمہوری عمل ضروری ہے،عدالتی فیصلے نے یہ واضح کردیا کہ سیاسی جماعتوں کو جمہوری عمل سے گزرنا ہوگا،عدالتی فیصلے کے نتیجے میں ملک میں جمہوریت مزید فعال اور مضبوط ہوگی،خواہش ہے حکومت سازی کا عمل جلد مکمل ہو،اب تک کے نتائج کے مطابق ایک مخلوط حکومت بنتی نظر آرہی ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی