Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

وفاق اور صوبوں میں حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے، دھرنوں کے لیے دوسری جماعتوں سے رابطہ کریں گے، سراج الحق

Published

on

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ وفاق سمیت کسی بھی صوبے میں حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے، دھرنوں اور احتجاج کے لیے دوسری جماعتوں سے رابطہ کریں گے۔

 نیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ موجودہ انتخابات میں جمہوریت بہہ چکی ہے،5 سال سیاسی جماعتیں دست و گریبان رہیں جس سے معیشت تباہ ہوئی،امید تھی انتخابات پاکستان کے معاشی حالات کیلئے بہتر ہوں گے،لوگوں کو آنے والی نئی حکومت سے بہت زیادہ امید تھی،جب تک ملک میں اللہ کا دین نافذ نہیں ہوتا لوگوں کے مسائل حل نہیں ہوں گے،ملک میں انتخابات  مکمل شفاف نہیں ہوئے،بہت سی جگہوں پر دھاندلی ہوئی،بہت سی جگہوں پر ہمارے پاس فارم موجود ہیں جن پر تحفظات ہیں،لوگوں کو عدالت سے توقعات ہیں،امید ہے انہیں انصاف ملےگا،ملک میں  بہت سے حلقے ایسے ہیں جہاں دھاندلی ہوئی،عوام نے اس الیکشن میں بڑی تعداد میں ووٹ ڈالے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں عوام نے پی ٹی آئی  امیدواروں کو ووٹ دیا ہے،جمہوریت کا تقاضا ہے کامیاب امیدواروں کی جیت کو قبول کیا جائے،اگر مسلم لیگ (ن) حکومت بناتی ہے تو ان کی حکومت کمزور ہوگی،مخلوط حکومت میں جھگڑے زیادہ ہوتے ہیں اس سے ملک و قوم کو فائدہ نہیں ہوتا،عوام نے جس جماعت پر زیادہ بھروسہ کیا ہے اسے حکومت کرنے دی جائے،ہم نےایک  کمیٹی بنائی ہے  جو مشاورت کے بعد تمام لوگوں سے رابطے کرے گی،جماعت اسلامی کا ابھی تک کسی سے اتحاد نہیں ہوا ہے،جماعت اسلامی کے جتنے امیدوار کامیاب ہوئے ہیں وہ اپوزیشن میں بیٹھیں گے،وفاق سمیت کسی بھی صوبے میں حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے۔

سراج الحق نے کہا کہ اس الیکشن میں جماعت اسلامی کے ووٹ میں اضافہ ہوا ہے،جماعت اسلامی نےانتخابات کیلئےبھرپورمہم چلائی جس میں لوگوں کی کثیرتعدادہمارےساتھ تھی، بانی پی ٹی آئی کو عدالت سے جو سزا ہوئی اس سے انہیں فائدہ ہوا ہے،پاکستان میں کوئی بھی سیاسی منظر نامہ مستقل نہیں ہوتا،8 سے9 ماہ بعد ہر حکومت کو ملک میں معاشی مسائل درپیش ہوتے ہیں،بعض جگہوں پر ایسا ماحول بن جاتا ہے جہاں ہمارے لئے راستے کھل جاتے ہیں،پنجاب بڑا صوبہ ہے،یہاں کی حکومت کا وفاقی حکومت پر بھی بڑااثر ہوتا ہے،دھرنوں اور احتجاج سے متعلق دوسری سیاسی جماعتوں سے رابطے کریں گے،تمام سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے ملک میں جمہوری نظام کو بہتر سے بہتر بنائیں،ملک میں جب بھی انتخابات ہوں تو وہ صاف اور شفاف ہونے چاہئیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین