تازہ ترین
پنجاب میں سی ٹی ڈی کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 7 دہشتگرد گرفتار
پنجاب کے مختلف شہروں میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 7 دہشت گرد گرفتار کر لیے۔
پنجاب کے جن شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کئے گئے ان میں لاہور،منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ، لیہ،ساہیوال.میانوالی اور بہاولپور شامل ہیں۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ بہاولپورسے ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر معاویہ گرفتار کیا گیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد۔ ہینڈ گرنیڈ 01.ڈیٹونیٹر 6.حفاظتی فیوز 6.اسلحہ۔ گولیاں اور نقدی برامد ہوئی۔
دہشت گردوں کی شناخت رحیم شاہ، محمد عثمان، مرتضیٰ حسن،عمر سعید،رحمت، کاشف اورحسنین معاویہ کے نام سے ہوئی۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد مختلف اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی اور نظام حکومت تبدیل کرنا چاہتے تھے۔
رواں ہفتے935 کومبنگ آپریشنز کے دوران 48 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے۔کومبنگ آپریشنز میں 36056 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے،دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی