تازہ ترین
پیپلز پارٹی مرکز میں مسلم لیگ ن کی کابینہ کا حصہ بننے کو تیار، بلوچستان میں سرفراز بگٹی وزیراعلیٰ ہوں گے
پاکستان پپپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے مل کرحکومت بنانے کا فیصلہ کیا ہے، پیپلز پارٹی نے وفاقی کابینہ میں شمولیت کے لیے رضامندی ظاہرکردی ہے، پیپلز پارٹی پنجاب میں بھی صوبائی کابینہ کا حصہ بنے گی۔ پیپلزپارٹی اور ن لیگ بلوچستان میں مل کرحکومت بنائیں گی۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں حکومت سازی کے معاملات آخری مراحل میں پہنچ گئے ہیں۔ صدرمملکت اور اسپیکر قومی اسمبلی کے عہدے پیپلز پارٹی کو ملیں گے۔ پیپلز پارٹی اور ن لیگ بلوچستان میں مل کرحکومت بنائیں گی جہاں وزیراعلیٰ پیپلز پارٹی کا ہوگا۔
پیپلز پارٹی پنجاب میں بھی صوبائی کابینہ کا حصہ بنے گی،جہاں اسے دو یا تین وزارتیں ملنے کا امکان ہے۔چیئرمین سینیٹ اور چاروں گورنرز کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔
اس حوالے سے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں کل شام 4 بجے مزید مشاورت ہوگی، دونوں جماعتوں کی رابطہ کمیٹیاں اسلام آباد میں ملیں گی، یہ مشاورت کا چوتھا دور ہوگا۔
ذرائع کے مطابق ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان کافی امور پر اتفاق ہوگیا ہے، ن لیگ، ایم کیوایم، ق لیگ، استحکام پاکستان پارٹی سمیت دیگر جماعتوں سے بھی ملے گی۔
پاکستان پیپلز پارٹی نے میر سرفراز بگٹی کو وزیر اعلیٰ بلوچستان بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔پیپلز پارٹی کو حکومت سازی کے لیے حق دو تحریک کے ہدایت اللہ اور جماعت اسلامی کے مجید بادینی نے حمایت کی یقین دہانی کروا دی ہے۔
ذرائع کے مطابق بلوچستان سے تین آزاد امیدوار جلد پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لیں گے، مسلم لیگ ن بھی صوبائی حکومت میں شامل ہوگی۔
بلوچستان میں قائد ایوان کا اعلان آصف علی زرداری اگلے دو دنوں میں کریں گے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان8 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال