تازہ ترین
روس اپنی فوج کے ساتھ کام کرنے والے ہندوستانی شہریوں کا جلد ریلیز کرے، بھارتی وزارت خارجہ
ہندوستان نے روس سے کہا ہے کہ وہ روسی فوج کے ساتھ ” ملازمت” کرنے والے ہندوستانیوں کو جلد ریلیز کردے۔نئی دہلی نے جمعہ کو اپنے شہریوں پر زور دیا کہ یوکرین جنگ سے دور رہیں۔
ہندوستانی وزارت خارجہ کا یہ بیان ہندو اخبار کی رپورٹ کے بعد سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ کم از کم ایک سال کے معاہدوں کے تحت گزشتہ سال تقریباً 100 ہندوستانیوں کو بھرتی کیا گیا تھا۔ ہندوستان کے پڑوسی نیپال سمیت کئی ممالک کے شہریوں نے روسی فوج کے ساتھ کام کرنے کی کوشش کی ہے۔
بیان میں کوئی اعداد و شمار بتائے بغیر کہا گیا، ’’ہمیں معلوم ہے کہ چند ہندوستانی شہریوں نے روسی فوج میں معاون ملازمتوں کے لیے سائن اپ کیا ہے۔‘‘
"ہندوستانی سفارت خانے نے اس معاملے کو متعلقہ روسی حکام کے ساتھ ان کی جلد ریلیز کے لیے باضابطہ اٹھایا ہے۔ ہم تمام ہندوستانی شہریوں سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ احتیاط برتیں اور اس تنازعہ سے دور رہیں۔”
نئی دہلی میں روسی سفارت خانے نے فوری طور پر تبصرہ کرنے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔ روس اور بھارت کے درمیان قریبی دفاعی اور تجارتی تعلقات ہیں۔
نیپال نے گزشتہ ماہ اپنے شہریوں کو روس اور یوکرین میں کام کرنے کے اجازت نامے کا اجراء اگلے نوٹس تک روک دیا جب روسی فوج میں خدمات انجام دیتے ہوئے کم از کم 10 نیپالی فوجیوں ہلاک ہو گئے تھے۔
روس نے فروری 2022 میں ہمسایہ ملک یوکرین پر حملہ کیا تھا جسے وہ "خصوصی فوجی آپریشن” کہتے ہیں۔ دوسری جنگ عظیم کے بعد یورپ کی سب سے خونریز زمینی جنگ میں دونوں طرف کے دسیوں ہزار فوجی مارے جا چکے ہیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی