Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

Uncategorized

خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس 28 فروری کو دن 11 بجے طلب

Published

on

خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس 28 فروری کو طلب کر لیا گیا، گورنر غلام علی نے نگران وزیراعلیٰ کی جانب سے بھیجی گئی سمری پر دستخط کر دیئے۔

خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین نے گورنر غلام علی کو صوبائی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی سمری ارسال کی تھی۔

ذرائع کے مطابق گورنرخیبرپختونخوا غلام علی نے نگران وزیراعلیٰ کی جانب سے بھیجی گئی سمری پردستخط کر تے ہوئے 28 فروری کودن 11 بجے صوبائی اسمبلی کا اجلاس بلا لیا ہے۔

خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں نومنتخب ارکان اسمبلی حلف اٹھائیں گے، اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی ان سے حلف لیں گے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین