تازہ ترین
مریم نواز کا محمد عامر سے رابطہ، فیملی سے بدسلوکی کے واقعہ پر معلومات لیں
کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے فاسٹ بالرمحمد عامر کی جانب سے پی ایس ایل 9 کے ملتان میں ہونے والے میچ کے دوران اپنی فیملی کے ساتھ بدسلوکی کی شکایت پر نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کھلاڑی کو فون کر کے معلومات لیں۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پرایک پوسٹ میں کرکٹر نے مریم نواز کو اس حوالے سے بتاتے ہوئے کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔ کھلاڑی کا کہنا تھا کہ ملتان کے ڈپٹی کمشنر نے میچ کے دوران مبینہ طور پراُن کے اہلخانہ کے ساتھ بدسلوکی کی۔
عامر کے مطابق ، ’ٖڈی سی نے متکبرانہ انداز سے گراؤنڈ کی ملکیت کا دعویٰ کیا اور میچ کے دوران میری فیملی کو بلاجواز باہرنکال دیا۔ یونیفارم میں طاقت کا غلط استعمال ناقابل برداشت ہے!‘
اس پوسٹ کے بعد مریم نواز نے محمد عامر کو فون کرکے معلومات حاصل کیں۔
عامر نے تازہ ایکس مین پوسٹ میں بتایا کہ فیملی کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ پر مریم نواز نے نوٹس لیکر اپنا قیمتی وقت نکال کر مجھے فون کیا جس پر ان کا شکر گزار ہوں۔
کھلاڑی نے لکھا، ’ڈپٹی کمشنر ملتان نے بھی ذاتی طور پرمیری غلط فہمی دور کردی ہے‘ میں آپ کی کی کاوش کو سراہتاہوں اور آپ کے نئے سفر (وزارت اعلیٰ) میں میری نیک خواہشات آپکے ساتھ ہیں۔
واضح رہے کہ26 فروری کو ضلعی انتظامیہ کے افسران نے محمد عامر،عمر امین اورمعین خان کی فیملیز کو پلیئرز باکس سے باہر جانے کو کہا تھا جس پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا تھا۔
کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کا کہنا تھا کہ پی سی بی اس طرح کے اقدامات کی روک تھام کرے، ضلعی انتظامیہ کے افسران کو کوئی حق نہیں بکہ کھلاڑیوں کی فیملیز کے ساتھ ناروا رویہ اختیارکریں۔
اس احتجاج کے بعد ضلعی انتظامیہ اور سیکیورٹی افسران بھی وہاں اسٹیڈیم میں پہنچے تھے۔
سیزن 9 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے محمد عامر آٹھویں سیزن میں کراچی کنگز کا حصہ تھے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
Christina Shackleton
مارچ 1, 2024 at 10:23 صبح
Hi there,
We’re writing to ask if you accept Guest Posts on urduchronicle.com?
If you do, would you be interested in adding your site to our list, which has an outreach of over 50 million potential customers each month?
As we’re doing the promotion, all you have to do is strike a deal!
More information: https://furtherinfo.org/gpfeatured
If you’d like to discuss this further, just get back in touch with any questions.
Kind Regards,
Christina