Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

این اے 15: نواز شریف کی انتخابی عذرداری خارج

Published

on

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 مانسہرہ انتخابی عزرداری کے کیس میں نواز شریف کی درخواست خارج کردی۔

الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم کو الیکشن ٹریبونل سے رجوع کرنے کی ہدایت کی۔

نواز شریف کی درخواست خارج کرتے ہوئے ریٹرننگ افسرکو 3 دن میں حتمی نتیجہ مرتب کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

اس حلقے سے نواشریف کو پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہزادہ گستاسپ نے شکست دی تھی۔

گستاسپ خان نے ایک لاکھ 5 ہزار 249 جبک ہنوازشریف نے 80 ہزار 382 ووٹس حاصل کیے تھے۔

نواز شریف کئ وکیل جہانگیر جدون نے دلائل کے دوران حلقے میں دوبارہ انتخابات کی استدعا کرتے ہوئے کہا تھا کہ نوازشریف اورگستاسب خان کے ووٹوں کا فرق 25 ہزارہے، 9 ہزارسے زائد ووٹ مسترد ہوئے، کالا ڈھاکہ کے 123 پولنگ سٹیشنزکے فارم 45 نہیں دیے گئے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین