پاکستان
لاہوریوں پر کوڑا ٹیکس لگانے کی سفارشات تیار، وزیراعلیٰ کو بھجوا دی گئیں
صوبائی دارالحکومت میں کوڑا ٹیکس کے نفاذ کے حوالے سے سفارشات پنجاب حکومت کو پیش کردی گئیں۔
ذرائع کے مطابق لاہوریوں پر فی گھر کوڑا ٹیکس وصولی کی سفارشات ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے وزارت خزانہ پنجاب کو پیش کی گئیں۔
ذرائع نے بتایا کہ لاہور میں کوڑا اٹھانے کے لیے فی گھر سے ماہانہ 250 روپے سے 2000 روپے تک ٹیرف عائد کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو پیش کی گئی سفارشات میں کمرشل کے لیے 500 سے 10 ہزار روپے تک ماہانہ ٹیرف عائد کی تجویز دی گئی ہے۔
وزارت خزانہ نے تجویز وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوا دی، وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد ٹیکس لاگو ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں کوڑا ٹیرف عائد کرنے سے 12 ارب روپے کا ریونیو حاصل ہوسکتا ہے،ریونیو سے حکومتی خزانے پر ایل ڈبلیو ایم سی کے اخراجات کا بوجھ کم ہوگا، ایل ڈبلیو ایم سی کے سالانہ اخراجات 20 ارب روپے تک پہنچ چکے ہیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز5 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
پاکستان7 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی