Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

صدارتی الیکشن، آصف علی زرداری اور محمود اچکزئی کا کاغذات نامزدگی جمع

Published

on

صدارتی امیدوار آصف زرداری اور محمود خان اچکزئی کے کاغذات نامزدگی ہائیکورٹ میں جمع کرادیے گئے ہیں۔

صدارت کے عہدے کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے آصف زرداری کے کاغذات نامزدگی سندھ ہائیکورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرادیے گئے۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کاغذات نامزدگی سندھ ہائیکورٹ میں جبکہ فاروق ایچ نائیک نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں  صدارتی انتخاب کے لیے آصف زرداری کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، آصف زرداری کے تجویز کنندہ اور ناصر حسین شاہ تائید کنندہ ہیں۔

سندھ ہائیکورٹ میں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی نے کاغذات نامزدگی وصول کیے جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے کاغذات نامزدگی وصول کیے۔

ادھر سنی اتحاد کونسل کی جانب سے صدارتی عہدے کے لیے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے نامزد کردہ محمود خان اچکزئی کے کاغذاتِ نامزدگی بھی اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرادیے گئے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین