Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

عمران خان کا آئی ایم ایف کو خط لکھنا ملک دشمنی ہے، حنیف عباسی

Published

on

مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہےکہ عمران خان کا آئی ایم ایف کو خط لکھنا ملک دشمنی ہے، سب سے زیادی الیکشن دھاندلی خیبرپختونخوا میں ہوئی۔

اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ پنجاب،سندھ اوربلوچستان میں شفاف انتخابات ہوئے ہیں،سروے کے مطابق خیبرپختونخوا میں بدترین دھاندلی ہوئی،اس وقت حکومت کسی کیلئےپھولوں کی سیج نہیں،حکومت کو معاشی چیلنجز سمیت بہت سے مسائل درپیش ہیں،پی ٹی آئی ملک دشمن ایجنڈے پر عمل پیرا ہے،تمام اتحادی شہبازشریف کی صلاحیتوں کے معترف ہیں،ملک کو عدم استحکام کی جانب دھکیلنے کی بجائے جمہوریت کی طرف لے کر جائیں،اتحادیوں کے ساتھ مل کر شہبازشریف کو 200 کے قریب ووٹ پڑیں گے،آئی ایم ایف کو خط لکھنا پی ٹی آئی کا ملک دشمنی کا بڑا فیصلہ ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما اعجاز جاکھرانی نے کہا کہ پی ٹی آئی ہمیشہ سے دھاندلی کا بیانیہ بناتی رہی ہے،پی ٹی آئی والے جہاں جیتے وہاں صحیح،ہارنے پر دھاندلی کا واویلا کرتے ہیں،سب کومل کرملک کے مسائل کو حل کرنے کیلئے کام کرنا ہوگا،ملک کے حالات بہتری کی جانب جارہے ہیں،پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک کو آگے لے کر جانے کی بات کی ہے،بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد آصف زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا،ملک کے حالات اس وقت بہتر نہیں،پیپلز پارٹی نے مشکل حالات کی وجہ سے مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا،اسپیکر،ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کےا نتخاب کے بعد اسٹاک مارکیٹ بہتر ہوئی۔

ایم کیو ایم کے رہنما امین الحق نے کہا کہ 8 فروری کو شفاف اور آزادانہ الیکشن کو یقینی بنایا گیا تھا،ملک میں سیاسی استحکام کے بعد معاشی استحکام آئےگا،پی ٹی آئی جمہوری طریقہ اپنائے اور اپنا حق استعمال کرے،ایم کیو ایم جمہوری طریقے میں پی ٹی آئی کو مدد فراہم کرسکتی ہے،ایم کیو ایم اپنی اتحادی جماعت مسلم لیگ (ن) کےساتھ کھڑی ہے،ملک کی ترقی کیلئے سیاسی استحکام کا ہونا بہت ضروری ہے،لڑائی جھگڑا،دنگااورفساد مسائل کا حل نہیں،ایم کیو ایم کی خواہش ہے سیاسی ڈائیلاگ شروع کئے جائیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین