تازہ ترین
ترکیہ اور ملائشیا کے رہنماؤں کے شہباز شریف کو فون، سعودی ولی عہد کا پیغام، وزارت عظمیٰ سنبھالنے پر مبارکباد
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے نو منتخب وزیر اعظم شہبازشریف کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ وزیرِاعظم شہباز شریف کو ملائیشین ہم منصب انور ابراہیم نے فون کر کے شہباز شریف کو وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
اس کے علاوہ برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈ کیمرون، ترک صدر رجب طیب اردوان اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے بھی شہباز شریف کو پاکستان کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کو حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کی ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق محمد بن سلمان نے وزیر اعظم شہباز شریف کو تہنیتی پیغام روانہ کیا ہے۔ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیر اعظم شہباز شریف کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے اور پاکستان کے لیے ترقی و کامرانی کی امید ظاہر کی ہے۔
وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق ملائیشیا کے وزیرِ اعظم نے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کو وزارتِ عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دینے کے علاوہ ان کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انھوں نے قائد مسلم لیگ نواز محمد نواز شریف کیلئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا جس پر وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ان کا شکریہ ادا کیا۔ شہبازشریف نے کہا پاکستان اور ملائیشیا کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان ملائیشیا کے ساتھ تجارتی و سفارتی تعلقات کے مزید فروغ کا خواہاں ہے۔وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ملائیشیا کے وزیرِ اعظم عزت مآب انور ابراہیم کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔
برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈ کیمرون نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ”ایکس“ پر اپنے پیغام میں کہا کہ شہبازشریف کی حکومت کے ساتھ ملکر کام کرنے کے منتظر ہیں، پاکستانی حکومت کو ساتھ لیکر کام کرنےکی ضرورت ہے۔ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ پاکستان تاریخ کے نازک ترین موڑ پر ہے، پاکستانی حکومت کو اصلاحات کرنے کی ضرورت ہے۔
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف کو فون کرکے مبارکباد دی اور پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی شہباز شریف کی صلاحیت پر اعتماد کا اظہار کیا۔صدر رجب طیب اردوان نے توقع ظاہر کی کہ وزیر اعظم شہباز شریف اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے۔نومنتخب وزیراعظم نے مبارکباد کے پیغام پر صدر رجب طیب اردوان کا شکریہ ادا کیا۔
شہباز شریف نے پاکستان اور ترکی کے برادرانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا اور تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے بھی شہباز شریف کو پاکستان کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔ایرانی صدر نے دونوں اسلامی برادر مملک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا ۔
صدر رئیسی نے امید ظاہر کی کہ نئی حکومت پاکستانی عوام اور ملک کی ترقی کے لیے بھرپور کوشش کرے گی ۔ انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ دونوں مملک باہمی تعلقات کو فروغ دینے کیلیے مل کر کام کریں گے۔
تاجکستان کے صدر امام علی رحمان نے نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ مشترکہ کوششوں کے ذریعے دونوں ممالک طویل المدتی دوطرفہ شراکت داری کو فروغ اور وسعت دیں گے۔ تاجک صدر نے وزیراعظم کو تہنیتی پیغام میں کہا کہ وہ ان کی اچھی صحت اور پاکستان کی پائیدار سماجی اور معاشی ترقی کے منصوبوں پر عملدرآمد میں مزید کامیابیوں کے خواہش مند ہیں۔
تاجک صدر نے توقع ظاہر کی کہ دوست ملک پاکستان کے عوام کی فلاح و بہبود کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی ساکھ کو مستحکم بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ تاجکستان اور پاکستان دوستی، باہمی افہام و تفہیم، احترام اور اعتماد کی طویل روایات میں جڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان اچھی روایات کی بنیاد پر دونوں ممالک کے درمیان کثیر الجہتی تعاون مسلسل فروغ پا رہا ہے ۔
تاجک صدر نے وزیراعظم کو تاجکستان کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کے موثر فروغ میں پاکستان کے ساتھ بین الریاستی مذاکرات اور تعاون جاری رکھنے میں مستقل دلچسپی پر زور دیا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی