Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پنجاب کابینہ میں کس کو کون سی وزارت ملی؟

Published

on

پنجاب کی 18 رکنی کابینہ کے ارکان کو قلمدان سونپ دیئے گئے، مریم اورنگزیب کو سینئیر وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ و جنگلات کا قلمدان سونپا گیا گیا ہے۔

عظمی بخاری کو اطلاعات و نشریات،رانا سکندر حیات کو  پرائمری ایجوکیشن کی وزارت دی گئی ہے۔

خواجہ عمران نزیر کو پرائمری ہیلتھ، سلمان رفیق کو سپیشلایزڈ ہیلتھ اور عاشق کرمانی کو زراعت کی وزرات کا قلمدان سونپا گیا ہے۔

خلیل طاہر سندھو انسانی حقوق،رمیش اروڑہ اقلیتی امور،فیصل کھوکھرکو اسپورٹس کی وزارت ملی ہے۔

۔ذیشان رفیق بلدیات،صہیب بھرتھ مواصلات اور چوہدری شافع حسین کو بزنس اینڈ انڈسٹری کی وزرات سونپی گئی ہے۔شیر علی گورچانی کو مائنز اینڈ منرل،بلال یاسین کو محکمہ خوراک، کاظم پیرزادہ کو اریگیشن کا وزیر مقرر کیا گیا ہے۔

 

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین