تازہ ترین
وزیراعظم کا اتحادیوں کو عشائیہ،آصف زرداری ہمارے صدر ہوں گے، شہباز شریف، ہر جگہ وزیراعظم کی مدد کریں گے، زرداری
وزیر اعظم کی جانب سے ن لیگ اور اتحادی جماعتوں کے ارکان قومی اسمبلی و سینیٹ کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا تمام اتحادی جماعتوں نے صدر کے لئے آصف زرداری کے نام کی توثیق بھی کی۔
عشائیہ کے آغاز پر وزیراعظم شہباز شریف نے تمام ارکان کی آمد کا شکریہ ادا کیا۔
آصف زرداری کو صدارت کے عہدے کے لئے وزیر اعظم شہباز شریف نے نامزد کیا، تمام اتحادی جماعتوں کی جانب سے صدر کے لئے آصف علی زرداری کے نام کی توثیق کردی گئی۔
اس موقع پر وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھاکہ مسائل کیلئےہمالیہ کالفظ استعمال کروں توبھی کافی نہیں، موجودہ حکومت کو ہوش رباچیلنجز کاسامناہے گیس اوربجلی کا سرکلرڈیٹ5کھرب روپے ہے،سالانہ500ارب روپے کی بجلی چوری ہوتی ہے پی آئی اے کاقرضہ825ارب روپے ہے، ہمسائےاورہمارےٹیکس کلیکشن میں زمین آسمان کافرق ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہم نےکشتی کوپارنہ لگایاتوتاریخ ہمیں معاف نہیں کرےگی، ہمیں محنت، محنت اور صرف محنت کرنی ہے، ہم باتوں سےنہیں صرف محنت سےہی ترقی کرسکتےہیں۔
صدارتی انتخابات کے حوالے سے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آئندہ چنددنوں میں آصف زرداری صدرمنتخب ہوجائیں گے، آصف زرداری صدارت کیلئے ہمارےامیدوارہیں، 9مارچ کوطلوع ہونےوالاسورج اتحادی جماعتوں کاہوگا۔سب کےتعاون سےاتحادی حکومت وجودمیں آئی، ہم نےکشتی کوپارنہ لگایاتوتاریخ ہمیں معاف نہیں کرےگی مخلوط حکومت عوام کافیصلہ تھا، فیصلے کا سب کواحترام کرناہے۔
عشائیہ سے خطاب میں آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ملک کومشکل چیلنجزکاسامنا ہے، ہم ہرجگہ شہبازشریف کی مدد کریں گے ایگریکلچرپرتوجہ دےکرمسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے، چین5بلین ڈالرکا فوڈباہرسےمنگواتا ہے، ہمیں چین کیلئے فوڈ سپلائرز بننا ہے۔
ان کا مذید کہنا تھا کہ کل تسلیم کیاگیاکہ بھٹو کا مرڈرجوڈیشل مرڈرتھا۔
بلاول بھٹو نے بھی تقریب سے خطاب کیا کہا کہ آصف زرداری ہم سب کےصدارتی امیدوارہیں، ملکی تاریخ میں پہلی بارکوئی سویلین دوسری بارصدربنیں گے، ہم نے18ویں ترمیم سےصدرکےاختیارات تقسیم کیے،ہمارےدورمیں پارلیمان کوبااختیاربنایاگیا تھا۔
عشائیہ میں پیپلز پارٹی کے ارکان،ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی، ڈاکٹر فاروق ستار، مصطفٰی کمال، عبدالحفیظ شیخ،استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عوان چوہدری،سینیٹر اسحاق ڈار، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور دیگر لیگی ارکان قومی اسمبلی و سینیٹ نے شریک کی۔
یوسف رضا گیلانی، رضا ربانی، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، خواجہ آصف اورخواجہ سعد رفیق، بلال اظہر کیانی، نوشین افتخار، راجہ پرویز اشرف، خورشید شاہ اور خواجہ سعد رفیق بھی شریک ہوئے۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی اسپیکر مصطفی شاہ بھی موجود تھے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی