Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

ایم کیو ایم نے اختیارات کی مزید نچلی سطح پر منتقلی پر بلاول کو قائل کر لیا

Published

on

ایم کیو ایم پاکستان نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو اختیارات کی مزید نچلی سطح پر منتقلی پر قائل کر لیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں وفد نے بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔؎

ملاقات کے دوران ایم کیو ایم پاکستان نے بلاول بھٹو کو اختیارات کی مزید نچلی سطح پر منتقلی پر قائل کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے ایم کیو ایم کو یقین دہانی کرائی کہ پارٹی کے سامنے اختیارات کی مزید نچلی سطح پر منتقلی کا معاملہ رکھوں گا۔

خالد مقبول صدیقی اور فاروق ستار نے بلاول بھٹو زرداری کے سامنے بلدیاتی نمائندوں کو مزید اختیارات دینے کی بات بھی کی۔

فاروق ستار نے بلاول بھٹو سے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا خواب تھا کہ نچلی سطح تک اختیارات کو منتقل کریں۔

بلاول بھٹو نے ایم کیو ایم رہنماؤں کو کے فور سمیت کراچی کے لیے بڑے منصوبوں سے متعلق اپنی کاوشوں کا ذکر کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے صدارتی انتخاب کے لیے آصف علی زرداری کو ووٹ دینے کا اعلان کر دیا۔

 

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین