Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

راولپنڈی میں گیس لیکج دھماکوں کے واقعات، 2 بچے جاں بحق، 8 افراد زخمی

Published

on

راولپنڈی میں گیس لیکج دھماکوں اور آتشزدگی کے پے در پے تین مختلف واقعات میں دو بچے جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہوگئے۔

بھابڑا بازار میں پیش آنے والے واقعہ میں بری طرح جھلس کر آیت فاطمہ اور ارحم نے دم توڑا جبکہ بدقسمت بچوں کی ماں بھی پچاس فیصد تک جھلس گئی۔

راولپنڈی اندرون شہر بھابڑا بازار میں گیس لیکج دھماکہ و آتشزدگی کے باعث 2 بچے جاں بحق جبکہ ان کی ماں بھی جھلس کر شدید زخمی ہوگئی۔

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق متاثرہ گھر کے ایک کمرے میں گیس جمع تھی بجلی کا سوئچ آن کرتے ہی دھماکہ ہوگیا جانبحق بچوں اور ان کی ماں کو بی بی ایچ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اسی طرح کا دوسرا واقعہ وارث خان کے علاقے آریہ محلہ میں پیش آیا جہاں گیس لیکج دھماکہ سے جھلس کر 5 افراد زخمی ہوگئے، زخمی ہونے والے دو مرد اور تین لڑکیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

تیسرا واقعہ ٹینچ آبادی نمبر 2 میں واقع ایک گھر میں پیش آیا۔ گیس لیکج دھماکہ سے عبداللہ اور حسن نامی دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں بی بی ایچ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین