Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

Uncategorized

گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس پر بی ایل اے کا حملہ ناکام بنا دیا گیا، 8 دہشتگرد مارے گئے

Published

on

دہشتگرد تنظیم بی ایل اے کے نے آج گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس گوادر پربزدلانہ حملہ کرنے کی ناکام کوشش کی۔ دہشت گردوں نے سیکورٹی کمپلیکس میں گھسنے کی کوشش کی جو سکیورٹی فورسز نے بروقت کاروائی سے ناکام بنا دی۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے سیکورٹی فورسز کی مؤثر کاروائی میں بی ایل اے کے تمام 8 حملہ آور مارے گئے،

آپریشن کے دوران گوادر پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کردی۔ گوادر کے اس علاقے میں کئی حساس ریاستی ادارے اور چینی تنصیبات موجود ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مطابق گوادر شہر میں فائرنگ کا سلسلہ کافی دیر جاری رہا، اس دوران دس سے زائد دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں، جبکہ جائے وقوعہ سے دھواں بھی اٹھتا ہوا دکھائی دیا۔

ڈپٹی کمشنر گوادر نے بتایا کہ بی ایل اے کے تمام دہشتگرد مارے جاچکے ہیں،جی پی اے کمپلیکس کے اندر پاسپورٹ آفس سمیت دیگر ادارے بھی کام کررہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جی پی اے کی اپنی سکیورٹی سمیت دیگر اداروں کے اہلکار تعینات ہیں،تھریٹس آتی رہتی ہیں الرٹ ہونے کی وجہ سے نقصان سے بچاجاسکا،دہشتگردوں کے پاس جدید اسلحہ اور ہینڈ گرنیڈ موجود تھے،جی پی اے کمپلیکس میں موجود تمام لوگ محفوظ ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین