Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

افغانستان کی خودمختاری کا احترام کرتے ہیں، 18 مارچ کو دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، ترجمان دفتر خارجہ

Published

on

ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان نے 18 مارچ کو افغانستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کونشانہ بنایا، پاکستان افغانستان کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے۔ پاکستان کشمیر کے  مسئلہ کے حل تک پاکستان  کشمیر یوں کی سیاسی ،سفارتی اوراخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ  میں کہا کہ پاکستان نے افغانستان میں دہشت گرد گروپ کے خلاف کارروائی کی۔۔ 18 مارچ کو خفیہ اطلاعات پر ٹی ٹی پی اور گل بہادر گروپ کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ افغانستان کی شہری آبادی کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔

ترجمان نے کہا 16 مارچ کے دہشت گرد حملے کے بعد پاکستان اور افغانستان کے درمیان رابطہ ہوا تھا۔ افغانستان کو متعدد بار دہشت گردوں کی موجودگی کے ثبوت دئیے، اپنی سرزمین پر دہشت گرد کارروائیوں کو برداشت نہیں کریں گے۔

ترجمان نے کہا کہ امید کرتے ہیں افغانستان دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاکستان کے ساتھ مشترکہ کوششیں کرے گا۔

ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا پاکستان غزہ میں اسپتالوں پر حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔ معصوم بچوں کو نشانہ بنانا بربریت سے کم نہیں۔ بے گناہ افراد،شہری آبادی کو نشانہ بنانا جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین