Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

سپریم کورٹ نے نیشنل پارک میں مونال سمیت تمام ریسٹورنٹس کی تفصیلات طلب کر لیں

Published

on

Monal Restaurant Revision Petition Scheduled for Hearing

سپریم کورٹ نے  مونال ریسٹورنٹ اور آر وی ایف ڈائریکٹوریٹ کے درمیان معاہدہ اور اصل دستاویزات ایک ہفتے میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے نیشنل پارک میں مونال ریسٹورنٹ کے ساتھ ساتھ دیگر ریسٹورنٹس کی تفصیلات  بھی طلب کر لیں۔

مونال ریسٹورنٹ کی لیز سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔

سپریم کورٹ نے تحریری حکم نامے میں کہا کہ لیز کی کتنی رقم طے ہوئی، کس اکاؤنٹ میں بھیجی گئی مکمل تفصیل فراہم کریں،اٹارنی جنرل نے تسلیم کیا آر وی ایف ڈائریکٹوریٹ کا سی ڈی اے کیساتھ معاہدہ درست نہیں تھا،اٹارنی جنرل نے بتایا آر وی ایف ڈائریکٹوریٹ اور سی ڈی اے کے مابین لیز معاہدہ وفاقی حکومت کی اتھارائیزیشن کے بغیر ہوا،مونال ریسٹورنٹ کے وکیل نے بتایا نیشنل پارک ایریا میں اور بھی ریسٹورنٹ ہیں۔

عدالت نے نیشنل پارک میں مونال ریسٹورنٹ کے ساتھ ساتھ دیگر ریسٹورنٹس کی تفصیلات طلب کر لیں اور کہا کہ نیشنل پارک ایریا میں کتنے ریسٹورنٹس ہیں، لیز کے معاہدے کب کب ہوئے؟دیگر ریسٹورنٹس کتنا کرایہ ادا کرتے ہیں، لیز کی مدت کتنی ہے؟ تفصیلات پیش کی جائیں۔

عدالت نے ریسٹورنٹس کے معاہدوں کی کاپیاں بھی پیش کرنے کی ہدایت کردی اور کہا کہ نیشنل پارک ایریا میں قائم تمام ریسٹورنٹس کی مکمل تفصیلات ایک ماہ میں فراہم کی جائے،سپریم کورٹ آفس تفصیلات آنے کے بعد ریسٹورنٹس کو نوٹس جاری کرے۔

حکمنامہ میں کہا گیا کہ عدالت کے علم میں لایا گیا نیشنل پارک کی حد بندی ہو رہی ہے،حد بندی کا عمل مکمل ہونے کے بعد سی ڈی اے تفصیلات جمع کرائے،نیشنل پارک آرڈیننس کو عوام کی تعلیم اور ریسرچ کیلئے دستیاب ہونا چاہیے،نیشنل پارک کو محفوظ بنانے کیلئے تمام فریقین اگر تجاویز دینا چاہیں تو دے سکتے ہیں۔

عدالت نے سماعت عید کے بعد تک ملتوی کردی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین