Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

ماسٹر عنایت حسین بھٹی کو مداحوں سے بچھڑے 31 برس گزر گئے

Published

on

مشہور موسیقار ماسٹر عنایت کو مداحوں سے بچھڑے اکتیس برس بیت گئے۔ ان کی بنائی ہوئی دھنیں آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

ماسٹر عنایت حسین 1916 میں بھاٹی گیٹ کے علاقے لاہور میں پیدا ہوئے۔انہوں نے پٹیالہ گھرانے کے استاد بڑے غلام علی سے کلاسیکل موسیقی کی تعلیم حاصل کی۔ کیریئر کے آغاز میں انہوں نے کلکتہ ممبئی اور برطانوی لوگوں کے ساتھ کام کیا۔ انہوں نے مشہور گلوکاراؤں روشن آرا بیگم ، زینت بیگم اور ملکہ پکھراج کے ساتھ کام کیا۔

ماسٹر عنایت حسین نے پینسٹھ فلمیں بنائیں اور پنجابی فلم کملی سے آغاز کیا جو پاکستان بننے سے پہلے ریلیز ہوئی۔ پاکستان بننے کے بعد پہلی فلم ہچکولے کے لیے دھنیں ترتیب دیں اور انکو ملکہ پکھراج کی غزل سے شہرت ملی۔ مگر قتیل شفائی کا گانا دل دیتا ہے رو رو دُہائی بہت مشہور ہوا ۔

1954 میں فلم گمنام جوکہ سیف الدین سیف نے لکھی اس کا گیت ،پائل  میں گیت ہیں چھم چھم کے، بھی ماسٹر عنایت کو شہرت کی بلندیوں پر لے گیا۔اس کے بعد انہوں نے مشہور گلوکاروں کے لیے جو بھی دھن بنائی وہ پہلی دھن سے منفرد تھی اور صدا بہار گانے بنائے جو آج بھی مداحوں کے دلوں میں رس گھولتے ہیں۔

مشہور موسیقار ماسٹر عنایت حسین چھہتر سال کی عمر میں 26 مارچ 1993 کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔۔ اور انہیں دو نگار ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

Continue Reading
1 Comment

1 Comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین