Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

عمر سرفراز چیمہ، یاسمین راشد، محمود الرشید، اعجاز چوہدری پر 8 اپریل کو فرد جرم عائد کی جائے گی

Published

on

انسداد دہشت گردی عدالت نے  نو مئی کے تین مختلف مقدمات میں سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز اور سابق صوبائی وزرا سمیت دیگر ملزموں کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے 8 اپریل کو طلب کر لیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کلمہ چوک میں کنٹینر جلانے، شیر پاؤ پل پر  اشتعال انگیز تقاریر کرنے اور  پولیس کی گاڑیاں جلانے کے تین مقامات پر سماعت کی۔

پولیس نے عمر سرفراز چیمہ، یاسمین راشد ،میاں محمود الرشید ، سینیٹر اعجاز چوہدری سمیت دیگر ملزموں کو عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے سرسری سماعت کے بعد ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر ملزموں کیخلاف فرد جرم عائد کی جائے گی۔

عدالت پہلے ہی تمام ملزموں کو مقدمات کے چالان کی نقول فراہم کر چکی ہیں اور فرد جرم عاٸد ہونے کے بعد ان تین مقدمات پر ٹرائل شروع ہوجائے گا۔

کنٹینر کو آگ لگانے کا مقدمہ نصیر آباد پولیس درج کیا ہے جبکہ شیر پاو پل پر اشتعال انگیز تقاریر اور پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمات گلبرگ پولیس نے درج کیے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین