تازہ ترین
وزیراعظم چین کے سفارتخانے پہنچ گئے، چینی شہریوں پر حملے میں ملوث عناصر کے کارروائی کی یقین دہانی
شانگلہ میں خودکش حملے میں 5 چینی شہریوں ی ہلاکت کے بعد وزیراعظم شہبازشریف چینی سفارتخانے پہنچے، وزیراعظم کے ساتھ وزیرخارجہ اسحاق ڈار،وزیراطلاعات عطاتارڑ اور وزیرداخلہ محسن نقوی تھے،
وزیراعظم شہبازشریف نے چینی سفیر سے ملاقات کی اوردہشت گردی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
وزیراعظم شہبازشریف کی چینی باشندوں کی ہلاکت پر چینی سفیر سے اظہارتعزیت کیا اورملوث عناصر کیخلاف سخت کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔
وزیراعظم نے چینی صدر اور چینی وزیراعظم کیلئے واقعہ کے حوالےسے تعزیتی پیغام دیا، وزیراعظم نے کہا کہ پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے،سی پیک کے دشمنوں نے ایک بار پھر بزدلانہ سازش کی،دشمن اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتا۔ دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے تک اس کیخلاف جنگ جاری رکھیں گے۔
چینی سفیر نے وزیراعظم شہبازشریف کی سفارتخانے آمد،واقعہ کی تحقیقات پر شکریہ ادا کیا، چینی سفیرنے وزیراعظم شہبازشریف کےپاک چین دوستی کے حوالےسےعزم کی بھی تعریف کی۔
اس سے پہلے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی دھماکے کے فوری بعد چینی سفارت خانے پہنچے تھے،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے چینی سفیر سے ملاقات کر کے دھماکےکی تمام تفصیلات اورہلاکتوں سےمتعلق آگاہ کیاتھا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے جائے وقوعہ پر جاری ریسکیو آپریشن سے بھی چینی سفیر کو آگاہ کیا تھا۔
وزیر داخلہ نے چینی سفیر کو یقین دہانی کرائی کہ واقعہ کی جامع تحقیقات یقینی بناکرملوث عناصرسے آہنی ہاتھوں سےنمٹیں گے،پاکستان اور چین کے درمیان برادرانہ تعلقات پر حملہ ناقابل برداشت ہے،پاکستان اور چین کےعظیم دو طرفہ تعلقات کو متاثر نہیں ہونے دیں گے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی