پاکستان
پرنسپل ایچیسن کالج مزید ایک سال کام کرنے کے خواہاں، استعفیٰ واپس لینے کو تیار، ذرائع، مجھے فیس معافی نہیں چاہئے، احد چیمہ
وفاقی وزیراحد چیمہ نے ایچیسن کالج کے معاملہ پر گورنر پنجاب کو خط لکھا ہے اور اپنے بچوں کے لیے فیس معافی کی درخواست واپس لے لی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ احد چیمہ نے اپنے خط میں کہا کہ میرے بچوں کی فیس معاف نہ کی جائے،فیس معافی کی پالیسی باقی بچوں کیلئے جاری رکھی جائے،طلبا اس پالیسی سے مستقبل میں بھی استفادہ کرتے رہیں۔
احد چیمہ نے لکھا کہ میرے پبلک آفس ہولڈر ہونے کی وجہ سے اس معاملے کو سیاسی رنگ دیا گیا،اس معاملے کی وجہ سے ہماری فیملی کو بے جا تنقید کا نشانہ بنایا گیا،پالیسی کی تشکیل قانونی ہے ، طلبا اور ان کے والدین کے حق میں ہے،میری اہلیہ نے اس پالیسی کیلئے ڈیڑھ سال کوشش کی،طلبااس پالیسی سے مستقبل میں بھی استفادہ کرتے رہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ پرنسپل ایچیسن کالج نے وفاقی وزیراحد چیمہ کے بچوں کی فیس معافی کی پیشکش کی ہے تاہم احد چیمہ نے انکار کیا ہے۔
ذرائع مطابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ مجھے آفرز کی گئیں لیکن کسی ایسی انڈر ٹیبل ڈیل لینے سے صاف انکار کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پرنسپل نے درخواست کی ہے کہ وہ اپنا استعفیٰ واپس لے سکتے ہیں،نئے پرنسپل کی تعیناتی کیلئے کمیٹی قائم نہ کی جائے۔
ذرائع کے مطابق پرنسپل نے درخواست کی ہے کہ انہیں ایک سال مزید کام کرنے دیا جائے تاہم حکومت نے پرنسپل کو توسیع نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی