تازہ ترین
پنجاب میں کسانوں کو 150 ارب کے قرضے دینے کا فیصلہ، اہلیت کا آسان طریقہ وضع کیا جائے، مریم نواز
وزیراعلیٰ مریم نواز اور نواز شریف کی صدارت میں محکمہ زراعت سے متعلق اجلاس ہوا۔ سیکرٹری زراعت کی زراعت سے متعلق منصوبوں پر بریفنگ دی۔ دوران اجلاس پنجاب میں زراعت کو درپیش چیلنجز کاجائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ 4 دہائیاں گزرنے کے باوجود کوالٹی سیڈ نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے،پنجاب میں 37 ملین ایریا فیٹ پانی کوضائع ہونے سے بچانا ہے، آبپاشی کے جدید طریقہ کار اپنا نا ضروری ہے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں 7300کھا لے پکے کر نے سے 1.7 ملین ایکڑ فٹ پانی بچایا جا سکے گا۔
اجلاس میں پنجاب میں ماڈل ایگریکلچر سینٹرز پراجیکٹ پر بریفنگ دی گئی۔ زیر زمین پانی کی سطح میں بہتری کیلئے ریورس پمپنگ سے بارش کا پا نی زمین میں واپس ڈالنے کی تجویز پرغورکیا گیا۔
پنجاب میں ایگریکلچرل میکنائزیشن کی شرح 35 سے 60 فیصد کرنے کیلئے ضروری اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
ربیع اور خریف کی فصل کیلئے کاشتکاروں کو 150 ارب قرض کی صورت میں دیئے جائیں گے،نواز شریف نے کسانوں کو قرض کیلئے اہلیت کا آسان طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ کاشتکار کو قرض کیلئے اپلائی کرنے پر جلد قرض کا اجرا یقینی بنایا جائے،محکمہ زراعت قرض کے اجرا کی اسکیم کی مانیٹرنگ اور فیڈ بیک کا فول پروف سسٹم وضع کرے۔
ایگریکلچر آفیسراور فیلڈ اسسٹنٹ کی خالی آسامیوں پر بھرتی کے پائلٹ پراجیکٹ کی اصولی منظوری دی گئی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایگریکلچر آفیسر کی بھرتی میں میرٹ یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ہر ضلع میں ماڈل ایگریکلچر سینٹر قائم کیا جائےگا۔
اجلاس میں ریسرچ ،بہتر کارکردگی اور گڈ گورننس کیلئے محکمہ زراعت کے ذیلی اداروں کو باہم مربوط کرنے کا فیصلہ کیا گیا،ایوب ریسرچ سینٹر کیلئے 500 ملین کا ریسرچ انڈومنٹ فنڈ قائم کرنے کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں فرٹیلائزر اور پیسٹی سائیڈ ایکٹ میں ترامیم لانے کا بھی فیصلہ کیاگیا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی