Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

عالمی عدالت انصاف کے فیصلے نہ ماننے پر اسرائیل کا احتساب کیا جائے، ترجمان دفتر خارجہ

Published

on

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ غزہ سے متعلق  عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عملدرآمد کیا جائے،اسرائیل کو عالمی عدالت انصاف کے احکامات نہ ماننے پر زیراحتساب لایا جائے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے معمول کی نیوزبریفنگ میں کہا کہ سیکرٹری سکیورٹی ڈویژن نےآستانہ میں سکیورٹی سے متعلق اجلاس میں شرکت کی،سیکرٹری سکیورٹی ڈویژن نے افغان صورتحال،سائبرسکیورٹی پر ایس سی اور رکن ممالک سے تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان نے کہا کہ غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں،غزہ سے متعلق  عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عملدرآمد کیا جائے،اسرائیل کو عالمی عدالت انصاف کے احکامات نہ ماننے پر زیراحتساب لایا جائے۔

ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کو بھارتی مظالم کا سامنا ہے،پاکستان مقبوضہ کشمیر کا حل  اقوام متحدہ کی قراردادوں  کے مطابق چاہتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ داسوواقعہ پرقانون  نافذکرنےوالےادارے تحقیقات مکمل کررہے ہیں،داسو واقعہ کی تحقیقات مکمل ہونے پر میڈیا کو آگاہ کریں گے۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان،ایران نے جنوری کے بعد دوبارہ دوطرفہ تعلقات کے تمام چیلنجز کھول دیئے،ایران کا اعلیٰ سطح وفد اسلام آباد میں موجود ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ غزہ میں انسانی حقوق کی پامالی عالمی برادری کیلئے لمحہ فکریہ ہے،فلسطینیوں کو غذائی قلت جیسے چیلنجز کا سامنا ہے،پاکستان شام میں ایرانی سفارتخانے پر حملے کی مذمت کرتا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین