Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

گورنر بلوچستان کے لیے مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت کا جعفر مندوخیل کے نام پر اتفاق

Published

on

بلوچستان کا گورنر کون ہو گا؟ مسلم لیگ ن کی مشاورت حتمی مراحل میں داخل ہو گئی۔

مسلم لیگ ن کی جانب سے بلوچستان کے گورنر کے لئے جعفر خان مندوخیل کا نام زیرغورہے۔

جعفر خان مندوخیل مسلم لیگ ن بلوچستان کے صدر کے عہدے پر کام کر رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماؤں نے جعفر خان مندوخیل کے نام پر اتفاق کیا ہے۔

پیپلز پارٹی کے ساتھ پاور شیئرنگ فارمولے میں طے پایا تھا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان پیپلزپارٹی سے ہوگا جبکہ گورنر مسلم لیگ ن سے ہوگا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین