پاکستان
ایکس ( ٹویٹر) نے پاکستانی احکامات کی پاسداری نہیں کی، بندش ضروری تھی، وزارت داخلہ
وزارت داخلہ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس کی بندش کے خلاف درخواست پر رپورٹ جمع کرادی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایکس کی بندش کے خلاف درخواست قانون و حقائق کے منافی ہے، درخواست گزار کا کوئی بنیادی حق سلب نہیں ہوا۔
وزارت داخلہ کے مطابق ایکس نے پلیٹ فارم کے غلط استعمال پر پاکستانی احکامات کی پاسداری نہیں کی ،حکومت کے پاس ایکس کی عارضی بندش کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہے۔
وزارت داخلہ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ایکس پاکستان میں رجسٹرڈ نہیں ہے،ایکس پاکستانی قوانین کی پاسداری کے معاہدے کا شراکت دارنہیں ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ ایکس نے پلیٹ فارم کے غلط استعمال پر پاکستانی احکامات کی پاسداری نہیں کی،ایکس حکام نےایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی درخواست پر جواب تک نہ دیا۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ احکامات کی پاسداری نہ ہونے پر ایکس پر پابندی لگانا ضروری تھا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی