Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

ہر صورت دہشتگردی اور ڈرگ مافیا کا خاتمہ اور امن کی بحالی چاہتے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

Published

on

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا 30واں اجلاس ہوا۔

اجلاس میں صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن، وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، کور کمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل بابر افتخار، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، ڈی جی رینجرز میجر جنرل اظہر وقاص، اور دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے۔

وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت صوبے میں ہر صورت دہشت گردی کا خاتمہ، امن امان کی بحالی، ڈرگ مافیا کا خاتمہ چاہتی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ایپکس کمیٹی کا 15-2014 میں قیام عمل میں آیا تھا،سندھ حکومت نے 15-2014 سے اہم معاملات خاص طور پر سکیورٹی پر باہمی مشاورت سے فیصلے کئے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت صوبے میں ہر صورت دہشت گردی کا خاتمہ، امن امان کی بحالی، ڈرگ مافیا کا خاتمہ چاہتی ہے، آج ایپکس کمیٹی کا 30 واں اجلاس سندھ حکومت کے عزم کا نتیجہ ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ  اس وقت کچے میں ڈکیت اور شہر کراچی میں اسٹریٹ کرام کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، سندھ حکومت نے پہلے بھی امن امان بحال کیا ہے اور اب بھی اس کی بحالی کر کے دکھائینگے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین