Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کراچی: گلشن اقبال میں سیوریج لائن میں دھماکہ، 4 افراد زخمی

Published

on

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں زیر زمین سیوریج لائن میں دھماکے کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے، واقعہ گلشن بلاک تیرہ ڈی میں شادی ہال کے قریب پیش آیا جہاں تقریب جاری تھی۔

دھماکے سے زمین میں گہرا گڑھا پڑ گیا جبکہ قریب کھڑی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا۔

دھماکے کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو ادارے موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں انکی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کررہی ہے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکہ زیر زمین گٹر لائن میں گیس بھرجانے کے باعث پیش آیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین