تازہ ترین
نواز شریف اسحاق ڈار کو وزیراعظم بناکر کیا مقصد حاصل کرنا چاہتے ہیں؟
وزیر خارجہ اسحاق ڈارکو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کرنے کی وجہ سامنے آ گئی، ذرائع کا کہ ہے کہ پیپلز پارٹی کابینہ میں شمولیت کے لیے بلاول بھٹو زرداری کو نائب وزیراعظم بنانے کا مطالبہ کرسکتی تھی، اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم بنا کر اس ممکنہ مطالبے کو ختم کیا گیا ہے جبکہ اقتصدای امور پر بھی اسحاق ڈار کو دسترس ہوگی۔
ذرائع نے بتایا کہ اسحاق ڈار کی تعیناتی کی منظوری قائد ن لیگ نواز شریف نے دی،اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کرتے وقت اتحادیوں کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ذرائع نے کہا کہ ن لیگ کی مرکزی قیادت بھی فیصلے سے لاعلم رکھی گئی،اسحاق ڈار کی تعیناتی سے متعلق شریف خاندان میں ضرور مشاورت ہوئی۔
ذرائع نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف پر کام کا بوجھ کم کرنا ایک مقصد ہے،بہترین اکنامک ڈپلومیسی کے لئے بھی یہ عہدہ اسحاق ڈار کو دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے وفاقی کابینہ میں شمولیت کے لئے بجٹ تک کا وقت مانگا ہے، پیپلزپارٹی اگر کابینہ میں شامل ہوتی ہے تو وہ بلاول بھٹو کے لئے وزیر خارجہ/ ڈپٹی پرائم منسٹر کا عہدہ مانگ سکتی ہے، اس صورت میں پیپلزپارٹی کو پھر ایک عہدہ پر اکتفا کرنا پڑے گا۔
اسحاق ڈار پاکستان کے چوتھے ڈپٹی وزیراعظم ہیں،ذوالفقار بھٹو ، نصرت بھٹو، پرویز الہٰی بھی ڈپٹی وزیراعظم رہ چکے ہیں،نائب وزیراعظم کا پاکستان کے آئین میں کوئی ذکر نہیں،وزیراعظم کی صوابدید ہے کہ وہ انھیں کم یا زیادہ اختیارات تفویض کر سکتے ہیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی