Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

190 ملین پاؤنڈ کیس سے منسلک 8 افراد کے نام ای سی ایل سے نکال دیے گئے، عمران خان، بشریٰ بی بی کے نام برقرار رہیں گے

Published

on

New case of Tosha Khana, judicial remand of Imran Khan and Bushra Bibi extended till September 16

عمران خان اور دیگر کے خلاف190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس سےمنسلک 8 افراد کے نام ای سی ایل سے نکال دیئے گئے جبکہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے نام 190 ملین پاؤنڈ کیس میں ای سی ایل میں برقرار رہیں گے۔

کیس سےمنسلک 8 افراد ای سی ایل سے نکال دیئے محمد اعظم خان،  راجہ منظورکیانی ،عارف رحیم ، نوید اکبر،سکندر حیات ،نثار محمد،  غلام حیدر اورعارف نذیر بٹ کے نام  ای سی ایل سے نکال دیے گئے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے نیب کی سفارش پر نام ای سی ایل سے نکالنےکی منظوری دی،ان افراد کےنام190ملین پاونڈکیس سے منسلک ہونے پرای سی ایل میں شامل کیے گئے تھے۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی کے نام 190ملین پاؤنڈکیس میں ای سی ایل میں برقرار رہیں گے ان کے ساتھ فرح گوگی اور زلفی بخاری کے نام بھی ای سی ایل میں شامل رہیں گے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین