Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے بھارتی ٹیم کا اعلان، روہت شرما کپتان، کوہلی ٹیم کا حصہ

Published

on

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے بھارت نے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

بھارتی ٹیم کی قیادت روہت شرما کریں گے جبکہ ویرات کوہلی بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

یشسوی جیسوال، سریا کمار یادیو، ریشبھ پنٹ، سنجو سیمسن، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجا اور شیوم ڈوبے بھی انڈین ٹیم میں شامل ہیں۔

اکشر پٹیل، کلدیپ یادوو، یزوندرا چاہال، ارشدیپ سنگھ، جسپریت بمرا اور محمد سراج بھی بھارتی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

رنکو سنگھ، شبمن گل، خلیل احمد اور آویش خان ریزرو پلیئرز میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ یکم جون 2024ء سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شروع ہونے جا رہا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین