Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

پی ٹی اے نے 5 لاکھ نان فائلرز کی موبائل فون سمز بند کرنے سے انکار کردیا

Published

on

PTA has launched the second phase of blocking illegal phone SIMs

5 لاکھ سے زائد نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے کا معاملہ۔سمز بلاک کرنے  پر ایف بی آر اور پی ٹی اے میں ٹھن گئی۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی اے نے 5 لاکھ سے زائد سمز بلاک کرنے کی مخالفت کردی اور موقف اپنایا ہے کہ نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے کا عمل ہمارے نظام سے مطابقت نہیں رکھتا۔

پی ٹی اے ذرائع کے مطابق بڑی تعداد میں خواتین، مرد حضرات کے نام پر سمز استعمال کرتی ہیں،نان فائلرز کو نئی سمز کے اجراء پر کوئی پابندی نہیں لگائی جارہی۔

پی ٹی اے ذرائع نے کہا کہ ٹیکس نیٹ میں آنے والوں کی سمز بحال کرنے کا کیا طریقہ کار ہوگا؟قانونی طور پر پی ٹی اے سمز بلاک کرنے کا پابند نہیں۔سمز بلاک کرنے سے ڈیجیٹلائزیشن کو نقصان پہنچے گا،بڑی تعداد میں سمز بلاک کرنے سے ٹیلی کام معیشت کو نقصان پہنچے گا۔

ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ سمز بلاک کرنے کے حوالے سے طریقہ کار طے کیا جائے گا،فائلرز کی سمز کی بحالی کیلئے بھی طریقہ کار طے کیا جائے گا۔سمز بلاک کرنے سے نان فائلرز کی حوصلہ شکنی ہوگی۔

پی ٹی اے ذرائع نے کہا کہ سمز بلاک کرنے کے علاوہ دیگر قانونی آپشنز پر غور کیا جائے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین