Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز نے مداخلت پر توہین عدالت کارروائی کیوں نہ کی؟ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن

Published

on

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چھ ججز کے خط پر از خود نوٹس کیس میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے بھی تجاویز جمع کرا دیں،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ بار عدلیہ کی آزادی پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی،عدلیہ میں مداخلت کرنے والوں کیخلاف تحقیقات ہونی چاہئیں۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے کہا کہ ججز کی ذمہ داریوں اور تحفظ سے متعلق مکمل کوڈ آف کنڈکٹ موجود ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے پاس توہین عدالت کا اختیار موجود ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ کو کسی قسم کی مداخلت پر توہین عدالت کی کاروائی کرنی چاہیے تھی۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے کہا کہ ہائیکورٹ کی جانب سے توہین عدالت کی کاروائی نہ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز نے خط میں گزشتہ سال کے واقعات کا ذکر کیا،ججز کا خط میڈیا کو لیک کرنا بھی سوالات کو جنم دیتا ہے۔

سپریم کورٹ بار نے کہا کہ کسی بھی جج کو کوئی شکایت ہو تو اپنے چیف جسٹس کا آگاہ کرے،اگر متعلقہ عدالت کا چیف جسٹس کاروائی نہ کرے تو سپریم جوڈیشل کونسل کو آگاہ کیا جائے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین