Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

Uncategorized

ایف بی آر کا نان فائلرز کے خلاف پلان بی، موبائل فون سمز پر اضافی ٹیکس لاگو کرنے پر غور

Published

on

Facing a shortfall of 104 billion in tax collections, another mini-budget is likely to be brought

حکومت نے ایف بی آر کو نان فائلرز کے خلاف پلان بی پر عمل درآمد کیلئے گرین سگنل دے دیا۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق نان فائلرز کے خلاف 15 مئی کے بعد ایکشن لیا جائے گا جس کے تحت اگر نان فائلرز کی سم بند نہ ہوئی تو اضافی ودہولڈنگ ٹیکس لایا جاسکتا ہے،، اس ضمن میں نان فائلرز کی سم پر 2.5 فیصد اضافی ٹیکس لگانے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق نان فائلرز کے خلاف 15 مئی کے بعد ایکشن لیا جائے گا جس کے تحت اگر نان فائلرز کی سم بند نہ ہوئی تو اضافی ودہولڈنگ ٹیکس لایا جاسکتا ہے،، اس ضمن میں نان فائلرز کی سم پر 2.5 فیصد اضافی ٹیکس لگانے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ نان فائلرز کی جانب سے لوڈ کرانے پر اضافی ٹیکس لانے پر غور کیا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق نان فائلرز کی سمز بند کروانے کا ڈیٹا پی ٹی اے کے سپرد کردیا گیا ہے، 15 مئی تک نان فائلرز کی سمزبند نہ کی گئیں تو ایف بی آر کمپنیوں کے خلاف کارروائی پرغور کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ 10 دن سے زائد گزرنے کے باوجود ٹیلی کام کمپنیوں نے سمز بند کرنے کے احکامات پر عملدرآمد نہیں کیا جس حوالے سے قانونی ٹیم سے مشاورت کی جائے گی اور ٹیلی کام کمپنیوں کے خلاف عدالت میں درخواست دائرکی جائے گی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین